پیرس اولمپکس کے ویمنزہینڈبال ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

116

پیرس۔7اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز میں خواتین کے ہینڈ بال ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ ختم ہونے کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔سویڈن ،فرانس،ناروے اور ڈنمارک کی ٹیمیں ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ویمنز ہینڈ ایونٹ کے سیمی فائنل میچز (کل)جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ ویمنز ہینڈ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ سویڈن اور میزبان فرانس کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،دوسرے سیمی فائنل میچ میں ناروے اور ڈنمارک کی ویمنز ہینڈ بال ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔واضح رہے کہ خواتین کے ہینڈ بال ایونٹ کا طلائی تمغے کے لئے فائنل میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔