پیرس اولمپکس کے ویمنز فیلڈ ہاکی ایونٹ میں ہفتے کو 2میچ کھیلے جائیں گے

127
Paris Olympics

پیرس۔26جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

خواتین کے فیلڈ ہاکی ایونٹ میں 27جولائی کو 2میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ایک میچ گروپ اے سے کھیلا جائے گا جبکہ ایک میچ گروپ بی سے کھیلا جائے گا۔گروپ اے کا واحد میچ میزبان فرانس اور نیدرلینڈز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی طرح گروپ بی کا واحد میچ امریکا اور ارجنٹائن کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔خواتین کے فیلڈ ہاکی ایونٹ میں 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں نیدرلینڈز،بیلجیم،جرمنی ،جاپان،چین اور میزبان فرانس شامل ہیں۔

گروپ بی میں آسٹریلیا،ارجنٹائن،انگلینڈ،سپین،امریکا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔ ویمنز فیلڈ ہاکی ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز 5 اگست کو کھیلے جائیں گے،سیمی فائنلز 7 اگست کو کھیلے جائیں گے ، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغہ کے لئے میچ بھی9اگست کو کھیلا جائے گا۔