پیرس۔25جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمز 2024 میں ٹیبل ٹینس ایونٹ کے مقابلے 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔ ٹیبل ٹینس مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ساؤتھ پیرس ایرینا 4 میں کھیلے جائیں گے۔
پیرس 2024 اولمپک گیمز کے ٹیبل ٹینس کی قرعہ اندازی کی تقریب جنوبی پیرس ایرینا میں منعقد ہوئی،جس کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ون چین کے وانگ چوکین کو پہلے ہاف میں برازیل کے ہیوگو کالڈرانو اور جرمنی کے کیو ڈانگ کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کو ٹیبل ٹینس ایونٹ میں ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے ہاف میں ان کے ہم وطن فان زینڈونگ لن یون جو، جرمنی کے دیمتری اووچاروف، توموکازو کے ساتھ ہیں۔
چین کے فان زینڈونگ لن یون جو کو سیکنڈ سیڈ رکھا گیا ہے۔ فرانسیسی ابھرتے ہوئے سٹار کھلاڑی فیلکس لیبرون تھرڈسیڈڈ ہیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں چین کی ہی ٹیبل ٹینس سٹار سن ینگشا کو ٹاپ سیڈڈ قرار دیا گیا ہے ان کا ممکنہ طور پر فائنل میں پہنچنے کے لیے جاپان کی حنا حیاتا اور پورٹو ریکو کی ایڈریانا ڈیاز سے مقابلہ ہو سکتا ہے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے ہاف میں چین کی ہی چن مینگ کو ٹاپ سیڈڈ قرار دیا گیا ہے ۔اسی طرح مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں عالمی نمبر ون چین کے وانگ چوکن اور سن ینگشاٹاپ سیڈڈ قرار پائے ہیں۔ پیرس اولمپکس 2024 میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے 27 جولائی سے شروع ہوکر 10 اگست کو اختتام پذیر ہوں گے ۔