پیرس اولمپک گیمزویمنز شارٹ بورڈ سرفنگ ، امریکی سرفر کیرولین مارکس طلائی تمغہ حاصل کرلیا

135

پیرس۔6اگست (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمز2024،ویمنز شارٹ بورڈ سرفنگ ایونٹ میں امریکا کی سرفر کیرولین مارکس نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔برازیلین سرفر تاتیانا ویسٹن ویب نے سلور اور میزبان فرانس کی سرفر جوہانے ڈیفے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپک کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں ۔

منگل کو تاہیتی کے مقام پر ہونے والے ویمنز شارٹ بورڈ سرفنگ ایونٹ میں امریکا کی سرفر کیرولین مارکس نے 10.50 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا، ان مقابلوں میں برازیلین سرفر تاتیانا ویسٹن ویب نے 10.33 سکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ میزبان فرانس کی سرفر جوہانے ڈیفے نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔