پیرس ۔ 4 نومبر (اے پی پی) فرانس کے نامور ٹینس سٹار نیکولس مہوٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار پیری ہیوز ہربرٹ نے پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں کیرن خچانوف اور انکے ہم وطن جوڑی دار آندرے روبلو پر مشتمل روسی جوڑی کو شکست دی۔ فرانس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میچ میں فرانس کے نامور ٹینس سٹار نیکولس مہوٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار پیری ہیوز ہربرٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیش کرتے ہوئے حریف کیرن خچانوف اور انکے ہم وطن جوڑی دار آندرے روبلو پر مشتمل روسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔