پیرس ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ پیر سے فرانس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے، ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور ڈبلزکے مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ مینز سنگلز مقابلوں میں روس کے کھلاڑی کیرن خچانوف اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ مینز ڈبلز میں امریکا کے راجیو رام اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔