پیرس میں اشیاءخوردنی کی بین الاقوامی نمائش شروع ہوگئی،پاکستانی سٹالز پر بڑی تعداد میں خریداروں کی آمد

پیرس ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پیرس میں اشیاءخوردنی کی بین الاقوامی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ نمائش میں دنیا بھر سے برآمد کنندگان اور کاروباری افراد شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش 20 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر پاکستانی سٹالز کا بڑی تعداد میں خریداروں نے دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بھی پاکستانی …

پیرس ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پیرس میں اشیاءخوردنی کی بین الاقوامی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ نمائش میں دنیا بھر سے برآمد کنندگان اور کاروباری افراد شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش 20 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر پاکستانی سٹالز کا بڑی تعداد میں خریداروں نے دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بھی پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی برآمد کنندگان کی بھرپور تیاری اور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائشوں میں شرکت سے پاکستانی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply