پیرس کانفرنس امریکاکے بغیر ماحولیاتی تبدیلی بارے ٹھوس اقدامات کا سنہری موقع ،4000 شخصیات اور 800 تنظیمیں شریک ہوکرماحولیاتی روک تھام کے منصوبوںکیلئے فنڈنگ ذرائع تلاش کریں گی،صدر عالمی بینک یانگ کم

واشنگٹن ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے پیرس میں ہونے والی ”ون پلانٹ سمٹ“ کے عنوان سےعالمی سربراہی کانفرنس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون کے بغیر بھی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیلئے پیش رفت کا سنہری موقع ہے۔فرانس، اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی شراکت سے ہونے والی اس کانفرنس میں 4000 شخصیات اور 800 تنظیمیں شریک ہوں …

واشنگٹن ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے پیرس میں ہونے والی ”ون پلانٹ سمٹ“ کے عنوان سےعالمی سربراہی کانفرنس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون کے بغیر بھی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیلئے پیش رفت کا سنہری موقع ہے۔فرانس، اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی شراکت سے ہونے والی اس کانفرنس میں 4000 شخصیات اور 800 تنظیمیں شریک ہوں گی جو ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے منصوبوںکیلئے فنڈنگ کے ذرائع تلاش کریں گی۔ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک کے صدر یانگ کم نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے پیرس میں ہونے والی یہ کانفرنس صرف عالمی رہنماﺅں کا سیاسی اجلاس نہیں ہوگا بلکہ اس میں انھیں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات کے لیے یکجا کرنے کا موقع ملے گا۔

Leave a Reply