پیرنورالحق قادری نے ضلع خیبر اورلنڈی کوتل میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا شجرکاری مہم کے دوران ضلع خیبرمیں 1لاکھ پودے لگائے جائیں گے ،پیرنورالحق قادری

87
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

پشاور۔09اگست (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی پیرنورالحق قادری نے اتوارکے روزضلع خیبراور لنڈی کوتل تحصیل ضلعی انتظامیہ کمپاؤنڈ میں شجر کاری مہم کا باضاطہ طورپرافتتاح کردیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جمشید خان،اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام، ٹی ایم اے کے آفیسر شہباز خان، سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی اورتاجر یونین کے صدر جعفر شنواری اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ ضلع خیبر میں سالانہ شجرکاری مہم کے دوران 1لاکھ پودے لگا ئے جائیںگے جبکہ لنڈی کوتل تحصیل میں 50 ہزار پودے لگا ئے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم میں عوام عوام علماء کر ام مشران بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اوراس مہم سے عوام اورماحول کومستفیدکرانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائے، شجر کاری مہم کا بنیادی مقصد علاقے کو بہتر ماحول اور سرسبز وشداب بنانا ہیں۔وفاقی وزیربرائے مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی پیرنورالحق قادری نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لئے عوام اپنے گھروں اور پہاڑوں میں شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگائیںتاکہ پورے علاقے کے پہاڑ سرسبز و شاداب ہوسکے اور علاقے کے ماحول کوصاف شفاف بنانے میںاپناکرداراداکریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے دوران جمرود ،ملاگوری اور دیگر علاقوں میں بھی درخت لگا دی جائے گی اور ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے، پہاڑوں اور گھروں میں درخت کی کٹائی سے اجتناب کیاجائے بلکہ ان کی حفاظت کریں تاکہ پورے علاقے کا ماحول بہتر ہوسکے ۔