پیرودھائی پولیس نے اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

55
Foreign Arms
Foreign Arms

راولپنڈی۔11مئی (اے پی پی):پیرودھائی پولیس نے اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، دو سمگلرز گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، پیرودھائی پولیس نے دو سمگلرز طارق اور عبدالحسیب کو گرفتار کر کے اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی، ملزمان کی گاڑی سے 50 پستول 30 بور، 4 کلاشنکوف، 4 رائفل 30 بور، 2 رائفل ایم پی فائیو، 2 رائفل 30 بور بشکل ایم فور،

ایک رائفل 222 بور، ایک رائفل 30 بور کلاشنکوف نما، 2 رائفل 12 بور کلاشنکوف نما برآمد ہوئیں، ملزمان سے مختلف بور کی 4800 سے زائد گولیاں، 100 کارتوس اور 135 میگزینز بھی برآمد ہوئیں، ملزمان غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ کے پی کے سے کار میں سمگل کر کے راولپنڈی لا رہے تھے، ملزمان کا ساتھی الیاس فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی او سٹی اور پیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی ترسیل و فروخت جیسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔