راولپنڈی۔26مئی (اے پی پی):پیرودھائی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی رقم، مبلغ 4 ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق پیرودھائی تھانے کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری کے کیس میں مطلوب دو افراد کو دھر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے چوری شدہ سامان فروخت کر دیا تھا جس کی مد میں انہیں 4 ہزار روپے حاصل ہوئے جو پولیس نے ان کے قبضے سے برآمد کر لیے۔
ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور انہیں مکمل چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601386