پیرودھائی پولیس کی کارروائی ،شیشہ نوشی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

81

راولپنڈی ۔21دسمبر (اے پی پی):پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ نوشی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم دانیال اور فیضان مرید سے شیشہ اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔