- Advertisement -
راولپنڈی۔27مئی (اے پی پی):پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کے لیے جعلی ویزہ فارم اور دیگر دستاویزات تیار کرنے والے گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے قبضے سے 2 لیپ ٹاپ، 2 کلر پرنٹرز، متعدد جعلی ویزہ سرٹیفکیٹس، ویزہ فارم اور رہائشی سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان افغان شہریوں کے لیے جعلی ویزہ سرٹیفکیٹس اور دیگر جعلی دستاویزات تیار کر کے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور انہیں جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601829
- Advertisement -