پیرودھائی پولیس کی کارروائی ، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار ، مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد

57
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):راولپنڈی کے پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد کر لی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں وجہیہ الحسن اور وقاص شامل ہیں۔ ملزمان سے چار مسروقہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 82 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔