راولپنڈی۔26فروری (اے پی پی):تھانہ پیرودھائی پولیس نے دو رکنی موٹرسائیکلز چور گروہ کو گرفتار کر کے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،
گرفتار ملزمان میں حماد اور تنویر شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔