لیما۔19جولائی (اے پی پی):پیرو میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔شنہوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ مسافر بس جانگالو سے آیا کُوچو جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری ۔ اس حادثے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 13 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ وزیر مواصلات و اطلاعات راول پیریز رئیس نے حادثےکی تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔