پیر مظہر شاہ کا پٹہکہ (چھون) ٹریفک حادثے میں 4انسانوں کی جانوں کے ضیاع پر سوگواران سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

120
accident

نیلم۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ممبر آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی،چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن مولانا محمد پیر مظہر سعید شاہ نے پٹہکہ (چھون) ٹریفک حادثے میں 4افراد کی جانوں کے ضیاع پر سوگواران سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ الله تعالٰی حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمی خاتون کو صحت کاملہ عطا فرمائے