اسلام آباد۔ 16 فروری (اے پی پی) وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کوجاری نوٹیفیکشن کے مطابق (کل)پیر کو شاہراہ دستور پر واقع وفاقی حکومت اور وفاقی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔تاہم وزارت داخلہ،خزانہ،کابینہ،خارجہ امور،اطلاعات و نشریات،تجارت،سرمایہ کاری بورڈ،پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم آفس کا ضروری عملہ بدستور خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔دوسری جانب ضلعی مجسٹریٹ محمد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع اسلام …
پیر کوسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان، تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
مزید خبریں
اسلام آباد۔ 16 فروری (اے پی پی) وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کوجاری نوٹیفیکشن کے مطابق (کل)پیر کو شاہراہ دستور پر واقع وفاقی حکومت اور وفاقی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔تاہم وزارت داخلہ،خزانہ،کابینہ،خارجہ امور،اطلاعات و نشریات،تجارت،سرمایہ کاری بورڈ،پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم آفس کا ضروری عملہ بدستور خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔دوسری جانب ضلعی مجسٹریٹ محمد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان گیاکیا ہے۔تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد،سی ڈی اے،آئی سی ٹی انتظامیہ،آئی سی ٹی پولیس،آئیسکو،ایس این جی پی ایل کے دفاتر اور ہسپتال کھلے رہیں گے۔








