21 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںپیسٹی سائیڈ کابے دریغ استعمال روکنے کیلئے با اختیار اتھارٹی کا قیام...

پیسٹی سائیڈ کابے دریغ استعمال روکنے کیلئے با اختیار اتھارٹی کا قیام نا گزیر ہے، پاکستان تھوڑی سی توجہ مرکوز کر کے اربوں ڈالر کی مارکیٹوںتک رسائی حاصل کر سکتا ہے، نجم مزاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):غذائی اجناس ، پھلوں اور سبزیوں پر پیسٹی سائیڈ کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے با اختیار اتھارٹی کا قیام نا گزیر ہے ،مختلف ممالک میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے،حالیہ سالوں میں چین اور امریکہ میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،پاکستان تھوڑی سی توجہ مرکوز کر کے اربوں ڈالر کی ان مارکیٹوںتک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار آرگینک خوراک پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وقت سے پہلے فصل کی تیاری اورزیادہ پیداوار کے حصول کے لئے پیسٹی سائیڈ کے حد سے زیادہ استعمال کے انسانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جن کے خاتمہ کےلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ غذائی اجناس، پھلوں اور سبزیوں پر پیسٹی سائیڈ کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے با اختیار اتھارٹی قائم کی جائے جو اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کرے۔

- Advertisement -

نجم مزاری نے کہا کہ چین اور امریکہ میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے ، حکومت اس جانب توجہ مرکوز کرے تو یہ دو نوںممالک پاکستان کے لئے بڑی مارکیٹ ثابت ہو سکتے ہیں اور اس سے ملک کو اربوں ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ میسر آسکتا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572897

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں