پیسکوکا18فیڈرز پر 16گھنٹوں کی لوشیڈنگ ہوگی جبکہ 4فیڈز پر 12گھنٹے ، 4فیڈرز پر 8گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

93

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):ریزیڈنٹ انجینئر پیسکو 132کے وی گرڈ اسٹیشن ڈیرہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق 18فیڈرز پر 16گھنٹوں کی لوشیڈنگ ہوگی، جبکہ 4فیڈز پر 12گھنٹے ، 4فیڈرز پر 8گھنٹے اور مسلم بازار فیڈر پر صرف 6گھنٹے بجلی بند رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ریزیڈنٹ انجینئر پیسکو 132کے وی گرڈ اسٹیشن ڈیرہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق صدر فیڈر، انڈ س فیڈر، شیخ یوسف ون فیڈر ، یونیورسٹی فیڈر ، سگو فیڈر ، باران آباد فیڈر، ڈی ڈی اے فیڈر، قیوم نگر فیڈر ، ڈگری کالج فیڈر، شیخ یوسف ٹو فیڈر ، سی آر بی سی فیڈر ، کوٹلہ حبیب فیڈر، منیز آباد فیڈر ، گومل فیڈر، توصیف آباد فیڈر ، مندھراں فیڈر ، کینٹ ون فیڈر ، ٹاﺅن ہال فیڈر پر 16گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ دامان آئل ملز فیڈر، کمشنری بازار فیڈر ،مریالی ون فیڈر ،مریالی ٹو فیڈر پر 12گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوگی ،

اسی طرح سٹی ون فیڈر ،سٹی ٹو فیڈر توپانوالہ فیڈر ،کینٹ ٹو فیڈر پر 8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ مسلم بازار فیڈر پر 6گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوگی