پشاور۔ 12 فروری (اے پی پی):پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)نے بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے سلسلے میں سوات سرکل میں بجلی کی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
پیسکو سوات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 13, 14, 22, 26اور 28 فروری کو صبح 9سے 4بجے تک 132 کے وی جی ایس ایس سوات، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ،132کے وی جی ایس ایس مٹہ،،132کے وی جی ایس ایس بریکوٹ،132 کے وی جی ایس ایس تیمرگرہ،132کے وی جی ایس ایس منڈہ، 132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ میدان اور132 کے وی جی ایس ایس تیمرگرہ لال قلعہ سکشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔