اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی)کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ مہارت, جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔وہ پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈشپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں خطے کے امن اورعالمی استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ مڈ شپ مین عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔