پیشہ ورانہ کارکردگی کے لئے استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان

193
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ کارکردگی کے لئے استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاﺅنٹینسی (سپفا) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ سپفا کی طرف سے پیش کردہ سرٹیفیکیشن فرانزک آڈیٹنگ انفارمیشن سسٹم آڈیٹنگ پرفارمنس آڈٹ کے شعبے میں استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جو محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے سٹریٹجک پلان کا اہم ترین حصہ ہے۔