پیغام پاکستان کا بیانیہ اب قومی بیانیہ بن چکا ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا سیمینار سے خطاب

90

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کا بیانیہ اب قومی بیانیہ بن چکا ہے کیونکہ اس نے نفرت کے خاتمہ اور امن و محبت کے پیغام کو فروغ دیا ہے۔ پیر کو ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان کا بیانیہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ایک متفقہ بیانیہ ہے اور اس نے ملک کو ایک خوشحال پاکستان کی طرف گامزن کیا ہے کیونکہ اس نے پہلے ہی ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بھائی چارہ اور امن کے فروغ کے لئے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمی خلیل زادے کا دورہ اب معمول بن چکا ہے۔ آج ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہے اور یہ قوم کی ترقی کا راز ہے۔