اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پیمرا اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں انڈین ٹی وی چینلز اورانڈین مواد نشر کرنے کی اُتنی ہی اجازت دی جائے جتنی کہ انڈین حکومت پاکستانی میڈیا اور پاکستانی آرٹسٹ اور ڈرامہ کو دے گی۔پیمرا اتھارٹی کا 119واں اجلاس پیر کوہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں انڈین ٹی …
پیمرا اتھارٹی کے 119ویں اجلاس میں فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پیمرا اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں انڈین ٹی وی چینلز اورانڈین مواد نشر کرنے کی اُتنی ہی اجازت دی جائے جتنی کہ انڈین حکومت پاکستانی میڈیا اور پاکستانی آرٹسٹ اور ڈرامہ کو دے گی۔پیمرا اتھارٹی کا 119واں اجلاس پیر کوہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں انڈین ٹی وی چینلز اورانڈین مواد نشر کرنے کی اُتنی ہی اجازت دی جائے جتنی کہ انڈین حکومت پاکستانی میڈیا اور پاکستانی آرٹسٹ اور ڈرامہ کو دے گی۔ اتھارٹی نے فیصلہ کیا کہ پاکستان میں انڈین چینلز اور مواد چلنے کی اجازت صرف اور صرف اُسی صورت میں دی جائی گی جب بھارت بھی پاکستانی چینلز اور مواد کو انڈیا میں نشر کرنے کی اجازت دے گا۔ اس سلسلے میں ایک سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں واضع سفارشات دی گئیں ہیں کہ پاکستان میں انڈین چینلز اور مواد کی نشریات کو اجازت سے مشروط کیاجائے۔








