پیمرا نے اے آر وائی نیوز چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

108

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی نیوز چینل کو 11 نومبر کو آرمی چیف کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ ریمارکس پیش کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ پیمرا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے میزبان ا ور ماہرین کے تبصرے غیر ذمہ دارانہ تھے اور آرمی چیف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے باعث تھے۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان آرمی کی پیشہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے ایسے تبصرے ان کیلئے نقصان کا باعث ہےں۔ ایسے تبصرہ نشر کرنے پر چینل نے آرٹیکل 18 اور 204 پیمرا قواعدوضوابط 2007 ء2009 ءاور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی،اس نوٹس کے جواب کے لئے چینل کی انتظامیہ کو سات دن کی مہلت دی گئی ہے پیمرا کے پاس یہ حق ہے کہ اس پروگرام پر پابندی لگائی جائے، دس لاکھ روپے کا جرمانہ یاچینل کا لائسنس منسوخ کریں۔