اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ”انعام گھر“ پر 28 سے 30 جون تک 3 دن کیلئے پابندی لگا دی۔ پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگرام پر پابندی لگانے کا فیصلہ پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت 14 جون کو کراچی دفتر میں ہونے والے پیمرا کمپلینٹ کونسل سندھ کے 34ویں اجلاس …
پیمرا نے جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ”انعام گھر“ پر 28 سے 30 جون تک 3 دن کیلئے پابندی لگا دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ”انعام گھر“ پر 28 سے 30 جون تک 3 دن کیلئے پابندی لگا دی۔ پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگرام پر پابندی لگانے کا فیصلہ پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت 14 جون کو کراچی دفتر میں ہونے والے پیمرا کمپلینٹ کونسل سندھ کے 34ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اس سے قبل پیمرا کی جانب سے 6 جون کی قسط پر ایک شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس میں پروگرام کے میزبان عامر لیاقت نے ایک لڑکی کی خودکشی کو دکھایا۔ کونسل نے ابتدائی طور پر چینل کی جانب سے مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پروگرام کی 28 سے 30 جون تک کی ٹرانسمیشن کو معطل کیا ہے۔







