- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے جمعرات کو پی آئی اے کے حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کی حادثہ سے قبل غیر تصدیق شدہ آڈیو ٹیپ چلانے پر چینل 24 کو نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ٹی وی کے ناظرین نے پیمرا کو ٹوئٹر، کمپلینٹ سینٹر میں شکایات ارسال کی ہیں جس میں ناظرین نے چینل 24 کے اس رویئے کو غیر انسانی، غیر پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے 15 دسمبر تک اس حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ اگر جواب موصول نہ ہوا تو پیمرا کے پاس ٹی وی چینل کو بند کرنے اور اس کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32760
- Advertisement -