پیمرا نے وزیراعظم کی حب الوطنی اور مذہبی عقیدے پر غیر ذمہ دارانہ نکتہ نظر اختیار کرنے پر چینل 24 کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزیراعظم کی حب الوطنی اور مذہبی عقیدے پر غیر ذمہ دارانہ نکتہ نظر اختیار کرنے پر چینل 24 کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹس کے مطابق ٹی وی چینل نے 21 ستمبر کو اپنے پروگرام ”کھرا سچ“ میں میزبان مبشر لقمان نے کہا کہ اگر وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزیراعظم کی حب الوطنی اور مذہبی عقیدے پر غیر ذمہ دارانہ نکتہ نظر اختیار کرنے پر چینل 24 کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹس کے مطابق ٹی وی چینل نے 21 ستمبر کو اپنے پروگرام ”کھرا سچ“ میں میزبان مبشر لقمان نے کہا کہ اگر وزیراعظم میں ہمت ہے اور وہ محب وطن ہیں تو وہ بھارتی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اینکر پرسن ایسی متعصبانہ زبان استعمال کرتا ہے جیسا ملک دشمن میڈیا کر رہا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس مواد کی ٹیلیکاسٹ سے ٹائم ڈیلے میکنزم کی عدم موجودگی اور کمزور ادارتی لائحہ عمل کا ادراک ہوتا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کا مواد دکھانا قومی ایکشن پلان، الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، اس پر چینل 24 کو آخری وارننگ دی گئی ہے۔ چینل سے سات روز میں جواب طلبی کی گئی ہے بصورت دیگر اس کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply