اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان مخالف اور الطاف حسین کی حمایت میں نعرے اپنے پروگرام میں دکھانے پر ”دنیا نیوز“ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مواد دکھانا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، یہ نوٹس تحریک انصاف پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کی طرف سے تحریری شکایت پر جاری کیا …
پیمرا نے پاکستان مخالف اور الطاف حسین کی حمایت میں نعرے پروگرام میں دکھانے پر ”دنیا نیوز“ کو نوٹس جاری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان مخالف اور الطاف حسین کی حمایت میں نعرے اپنے پروگرام میں دکھانے پر ”دنیا نیوز“ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مواد دکھانا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، یہ نوٹس تحریک انصاف پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کی طرف سے تحریری شکایت پر جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے ایم کیو ایم لندن کے لیڈروں بالخصوص واسع جلیل اور ندیم نصرت کے پاکستان مخالف نعرے دکھائے گئے ہیں۔ دنیا ٹی وی کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“ میں کامران شاہد نے دو منٹ کی ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں کی ویڈیو آن ایئر کی جس میں وہ الطاف حسین کی حمایت اور پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے، اس پروگرام کا مواد نہ صرف پاکستان کی سالمیت کے خلاف تھا بلکہ اس نے لاکھوں پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے جبکہ پیمرا کو اس کے علاوہ ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بھی مختلف شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ پروگرام کے خلاف اس کے کال سینٹر پر بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ چینل سے کہا گیا ہے کہ وہ 30 ستمبر تک اپنا جواب داخل کرے، دوسری صورت میں اس کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے یا اسے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔








