پیمرا نے 12 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کردیا، نیلامی 23 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستانی ڈی ٹی ایچ کے لائسنسوں کے اجراءکیلئے 12 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جس کی نیلامی 23 نومبر کو ہو گی۔ پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے پیر کو یہاں اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا کو 12 شارٹ لسٹ کمپنیوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں میسرز اورینٹ الیکٹرانکس …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستانی ڈی ٹی ایچ کے لائسنسوں کے اجراءکیلئے 12 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جس کی نیلامی 23 نومبر کو ہو گی۔ پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے پیر کو یہاں اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا کو 12 شارٹ لسٹ کمپنیوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں میسرز اورینٹ الیکٹرانکس (پرائیویٹ) لمٹیڈ لاہور، میسرز میگا انٹرٹینمنٹ (پرائیویٹ) لمٹیڈ لاہور، میسرز سکائی فلیکس (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد، میسرز سٹار ٹائمز کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد، میسرز سردار بلڈرز (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد، میسرزسمارٹ سکائی (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد، میسرز پارس میڈیا اینڈ براڈکاسٹ (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد، میسرزنیاٹیل (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد، میسرز ماسترو میڈیا ڈسٹریبیوشن (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد، میسرز شہزاد سکائی (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد، میسرز ایچ بی ڈی ٹی ایچ (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد اورمیسرز آئی کیو کمیونیکیشن (پرائیویٹ) لمٹیڈ کراچی شامل ہیں۔

Leave a Reply