پیمرا نے 91 پاکستانی اور پانچ لینڈنگ رائٹس چینلز سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 91 پاکستانی اور پانچ لینڈنگ رائٹس چینلز سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے ۔ عدالت نے قواعدکیخلاف ورزی کرنے والے میڈیا اینکرز کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پیمرا اور پی بی اے سے پندرہ دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے …

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 91 پاکستانی اور پانچ لینڈنگ رائٹس چینلز سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے ۔ عدالت نے قواعدکیخلاف ورزی کرنے والے میڈیا اینکرز کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پیمرا اور پی بی اے سے پندرہ دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ٹی وی چینلز پر غیر اخلاقی مواد کی نشریات روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے 91 پاکستانی اور پانچ لینڈنگ رائٹس چینلز سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ پیمرا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹی وی چینلز کو ستر ملین روپے جرمانے کئے گئے، ایک سو چھیا سٹھ شوکاز نوٹس، چھیالیس ہدایات، بیس وارنگز، چودہ رہنمائی، نواینکرز کے پروگرامز اور چھ چینلز بند کئے ہیں۔ ایک سو انیس چینلز پر جرمانہ عائد اور تین سو ا سی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔

Leave a Reply