واشنگٹن۔ 2 جنوری (اے پی پی) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ 2 ہزار 16 کے آخر تک افغانستان کی جنگ میں امریکاکے 2 ہزار 247 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے لے کر ا ب تک تقریبا 20 ہزار 200 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس وقت افغانستان میں امریکا کے 9 ہزار 8 سو فوجی موجود ہیں لیکن پروگرام کے مطابق ان کی تعداد کم کر کے 8 ہزار 4 سو کر دی جائے گی۔ایک اور رپورٹ کے مطابق افغانستان میں یورپی یونین کی پولیس کا مشن ختم ہو گیا ہے۔