مظفرگڑھ۔ 15 نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائیر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ نے کہاہے کہ پینے کےلئے صاف پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، خوشی ہے کہ ایک اور انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں کامیاب رہے ہیں، واٹر پلانٹ سے بستی ٹبی والا، بستی گازراں، بستی موہانے والا کی آبادیاں صاف پانی سے مستفید ہونگی، یہ بات انہوں نے بستی ٹبی والا میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ واٹر پلانٹ غیر سرکاری تنظیم ایم جی آر کے تعاون سے لگایا گیاہے،
محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے وارڈ اورموضع کی سطح تک صاف پانی فراہم کیا جائے، غیر سرکاری تنظیموں اور صاحبِ استطاعت لوگوں اور حکومت پنجاب کے باہمی تعاون سے مظفرگڑھ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ الیکشن میں کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے، ایم جی آر آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بستی ٹبی والا کے مضافاتی علاقے میں جہاں کا پینے والا پانی 2010 کے سیلاب کے بعد سے کھارا ہے میں لوگوں کو صاف پانی کی سہولت میسر کی۔ حکومتی وسائل اور اپنی سوشل ڈویلپمنٹ سیکٹر کی مہارتوں اور رابطہ کاریوں کو بروئے کار لا کر اپنے حلقہ کے کی محرومیوں کو دور کریں گے۔