- Advertisement -
پراگ۔05مئی (اے پی پی) پیٹرا کویٹووا اور مہیلا بوزرنیسکو نے ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق پراگ میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے چین کی زینگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 7-6 اور 6-0 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں رومانیہ کی مہیلا بوزرنیسکو نے اٹلی کی کمیلا گیورگی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=99000
- Advertisement -