”پیٹروبراس کا“ فرانسیسی کمپنی ”ٹوٹل“ کو فروخت کرنے کا اعلان

181

ریو ڈی جنیرو ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) برازیل کی سرکاری آئل کمپنی ”پیٹروبراس“ نے دو بڑی آف شور آئل فیلڈز میں اپنے حصص اور 2 بجلی گھر فرانسیسی کمپنی ”ٹوٹل“ کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے برازیلین کمپنی کے آف شور آئل فیلڈز میں حصص اور 2 بجلی گھر کی فروخت کا معاہدہ 2.2 ارب ڈالر میں طے پایا۔ حکام کے مطابق معاہدہ اربوں ڈالر کا ریونیو اکٹھا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے تاہم کمپنی حکام نے مزید معلومات سے آگاہ نہیں کیا۔