پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹرکا اضافہ، وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

97

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹرکا اضافہ کردیا گیاہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے اوگراکی تجاویز مستردکردی تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ پٹرولیم لیوی کے ہدف کے حصول کیلئے وزیراعظم نےپٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اضافہ کی منظوری دیدی۔

یہ بات قابل ذکرہے کہ حکومت نے 16 دسمبرکو پیٹرول اورڈیزل پرسیلز ٹیکس کو کم کردیا تھا۔نوٹیفیکشن کے مطابق یکم جنوری 2020 سے پیٹرول کی قیمت 144.82 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 141.62 روپے، کیروسین آئل 113.53 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت 113.06 روپے فی لیٹرہوگی