پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں مئی کے دوران 12 فیصدکااضافہ ریکارڈ

204

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان شماریات بیوروکے اعدادوشمارکے مطابق مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.578 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.408 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ہوئی، اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.677 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کامجموعی حجم 15.339 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.3 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر15.382 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔