اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 4.866 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں …
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 6 فیصدکی نموریکارڈ
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 4.866 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر4.593 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، ستمبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.564 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرمیں 1.506 ارب ڈالرتھا۔اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر16 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.868 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوستمبر میں کم ہوکر1.564 ارب ڈالرہوگیا۔
اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں خام پیٹرول کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد اور ایل پی جی کی درآمدات میں 11فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے برعکس ایل این جی کی درآمدات میں 5 فیصد اوردیگرپیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 24 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔









