چشتیاں ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزبہاولنگرطاہر محمود نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ کے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوادیئے اور منفی رپورٹ والے پمپوں کو سیل کردیا جائے گا جبکہ عوام کو چاہئے کہ وہ مہنگے داموں اور ملاوٹ شدہ تیل فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے پٹرول پمپوں کی چیکنگ کے مو قع پرمیڈیا کو بتایا کہ کہ صارفین کو ذیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نے کے لیے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔
حکومتی ویژن کے مطابق ناجائز منافع خوری اور استحصال سے عوام کو ہر حال میں بچانے کے لئیے میرٹ پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کے ذریعے گراں فروش عوام الناس کو لوٹنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ جس کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ کی،کم پیمانہ رکھنے والوں اور ناقص پیٹرول اور ڈیزل پیٹرول پمپس کو سیل کر کے بھاری جرمانے کئے گئے اور چالان عدالت بھجوا دئے گئے۔