پیٹرول کی قیمت میں دوروپے 13 پیسے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.79 روپے فی لیٹرکااضافہ

67
کسٹم ڈیوٹی کی وصولی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 10 فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):حکومت نےآئندہ دوہفتوں کیلئے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنے کانوٹیفیکشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں دوروپے 13 پیسے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.79 روپے فی لیٹرکااضافہ کردیاگیاہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے منگل کویہاں جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دوروپے 13 پیسے، ہائی سپیڈڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 1.79 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.89 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے تین پیسے کافی لیٹرکااضافہ کردیا گیاہے۔

قیمتوں میں معمولی اضافہ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110.69 روپے، ہائی سپیڈڈیزل 112.55 روپے، مٹی کاتیل 81.89 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت 79.68 روپے فی لیٹرہوجائیگی، نئی قیمتوں کااطلاق آج (بدھ سے) ہوگا۔