کوئٹہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست سے ٹکرانے کی کوشش کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے،
صوبائی کابینہ نے کیسکو کے لئے 78کروڑ روپے جاری کردہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں چالیس روپے کی کمی عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے، سمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے،سمگلروں کے خلاف ریاست کی زیروٹالرنس کی پالیسی ہے ،فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہاکہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کو بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کو تمام طبقات نے سراہا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے ،
انہوں نے مزید کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف جلد کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کیسکو کے لئے 78کروڑ روپے جاری کئے ہیں، سمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوگئی ہے، سمگلروں کے خلاف ریاست کی زیروٹالرنس پالیسی ہے ،امن و امان کے حوالے سے شہر بھر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے انہوں نے پیٹرول کی قیمت میں چالیس روپے کی کمی کو عوام کے لئے بڑا ریلیف قرار دیا ۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے متعلق انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔