برازیلیہ ۔ 13 نومبر (اے پی پی) برازیل کی پٹرولیم کمپنی پیٹرو براس نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اسے 4.9 ارب ڈالر خسارہ ہوا جس کی وجہ کرنسی کی گرتی شرح تبادلہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیسری سہ ماہی کے دوران 4.9 ارب ڈالر خسارہ ہوا جس کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمتیں ہیں جس سے ملکی معیشت کو سخت دھچکا لگا ہے