پیٹ پھاڑ کر گھسیٹنے والے اب ایک دوسرے کا پیٹ بھر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ کا زرداری ،شہباز ملاقات پر ٹویٹ

118

کراچی۔5فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے آصف علی زرداری اور بلاول زرداری کی شہبازشریف سے ملاقات پر سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹ پھاڑ کر گھسیٹنے والے اب ایک دوسرے کا پیٹ بھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ماسٹر مائنڈ این آر او کے لیے ہر جگہ بغلیں بجا رہے ہیں،عمران خان کے خوف سے شیر اور شیروں کا شکاری ایک گھاٹ سے پانی پی رہے ہیں۔