کینبرا۔26نومبر (اے پی پی):پیٹ کمنز کو آسٹریلیا کا 47 واں ٹیسٹ ٹیم کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سٹیو سمتھ کو 8 دسمبر سے برسبین میں شروع ہونے والی ہوم ایشز سے قبل ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
کمنز آسٹریلیا کی فل ٹائم کپتانی کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر ہوں گے اور رچی بینوڈ کے بعد ملک کی قیادت کرنے والے پہلے باؤلر بھی ہوں گے۔آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ٹیم کا کپتان بننا اعزاز کی بات ہے،کوشش ہوگی کے کرکٹ آسٹریلیا نے جو ان کے اوپر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں ۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں گابا ٹیسٹ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے ساتھ سٹیو سمتھ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پہلے تو ٹیسٹ کپتانی چھوڑی اس کے بعد انہوں نے اب کرکٹ سے بریک بھی لے لیا ہے۔
ٹم پین نے اپنے کیرئیر کا اہم فیصلہ خاتون کو غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایشیز سیریز سے قبل لیا۔انہوں نے کہا کہ مستقل قریب میں وہ شیڈولڈ ہر طرح کی کرکٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
مینجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم پین غیر معینہ مدت تک کیلئےکرکٹ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ سے بریک کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹ کمنز تقریباً دو سال تک آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان بھی رہےہیں۔