پیٹ کمنز بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کینگروز کی قیادت کریں گے

158
پیٹ کمنز بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کینگروز کی قیادت کریں گے

میلبورن۔23مئی (اے پی پی): آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کینگروز کی قیادت کریں گے جبکہ سٹیو سمتھ ان کے نائٹ ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشیز سیریز کیلئے پہلے ہی 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کررکھا ہے۔

مارکس ہیرس، جوش انگلس اور مچل مارش نے ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی کی ہے۔ پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سٹیو سمتھ نائب کپتان ہوں گے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان7 جون سے اوول میں شروع ہوگا جبکہ 16 جون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں شروع ہوگی ۔ آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ پہنچے گی۔ سٹار اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے سکواڈ میں واپسی کی ہے۔

وہ کہنی میں فریکچر کی وجہ سے بھارت کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ آسٹریلوی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے والے مارکس ہیرس کائونٹی چیمپئن شپ کے پہلے ہی میچ میں 59 اور 148 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی جانب توجہ مبذول کروانے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشز کیلئے 17 رکنی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، نائب کپتان سٹیو سمتھ، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لین، مچل مارش، ٹوڈ مرفی، میتھیو رینشا، مچل سٹارک اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔\932