37.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومقومی خبریںپیپراکے عہدیداروں کی یورپی یونین و چیک جمہوریہ کی وزارت صنعت و...

پیپراکے عہدیداروں کی یورپی یونین و چیک جمہوریہ کی وزارت صنعت و غیر ملکی تجارت کے سیکشن کے وفدسے ملاقات، سرکاری سطح پر خریداری میں تعاون کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا)پاکستان کے عہدیداروں اور یورپی یونین و چیک جمہوریہ کی وزارت صنعت و غیر ملکی تجارت کے سیکشن کے ایک وفد کے درمیان منگل کو سرکاری سطح پر دوطرفہ خریداری میں تعاون کے مواقع کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات پاک چیک مشترکہ کمیشن کے افتتاحی سیشن کے موقع پر ہوئی۔پیپرا ٹیم کی قیادت قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم اسلم وسیم نے کی جبکہ غیر ملکی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل یورپی یونین و غیر ملکی تجارت سیکشن، وزارت صنعت و تجارت چیک جمہوریہ ڈیوڈ ملرنے کی۔

ان کے ہمراہ اسلام آباد میں چیک جمہوریہ کے سفیر لیڈیسلاو اسٹین ہوبل اور چیک کاروباری کمپنیوں کے سینئر نمائندگان بھی تھے۔ وفد نے پاکستان میں خریداری کے لیے قانونی اور ریگولیٹری ڈھانچے کے ساتھ ساتھ خریداری کے طریقہ کار اور ای پروکیورمنٹ پلیٹ فارم کو سمجھنے پر توجہ دی ۔ انہو ں نےخریداری میں شرکت کے لیے ممکنہ مشترکہ کاروباری منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ایم اسلم وسیم نے بتایا کہ پیپراکی پالیسی کھلی بولی کو فروغ دیتی ہے،

- Advertisement -

قوانین ترجیحی سلوک کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپرا نے ای پروکیورمنٹ کیلئے ای پیڈز کا نظام کامیابی کے ساتھ نافذ کردیا ہے جس نے پورے خریداری کے عمل کو خودکار بنا دیا ہے،غیر ملکی سپلائرزاس جدید الیکٹرانک خریداری پلیٹ فارم کے ذریعے وفاقی بورڈ آف ریونیو اور پاکستان سکیورٹی اینڈایکسچینج کمیشن کی تصدیق کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اندراج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپرابین الاقوامی معیارات کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے

اور عالمی فورمز میں فعال شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے پیپرا شکایت ازالہ نظام کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نظام سپلائرز کے اعتماد کو بڑھانے اور سرکاری سطح پر خریداری میں شفافیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔پیپرا ایک خود مختار ادارہ ہے جو وفاقی حکومتی اداروں میں خریداری کے لیے ضوابط اور طریقہ کار طے کرنے کی ذمہ داری سے نوازا گیا ہے تاکہ خدمات، تعمیراتی کاموں و سامان کی خریداری میں معیار، شفافیت و احتساب یقینی بنایا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589732

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں