اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بجلی، عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام کو خراب حکومت، گردشی قرضہ اور مہنگائی کی وجہ سے جن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ان کی ذمہ دار پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کی گذشتہ حکومتیں ہیں ۔ انہوں نے بدھ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل ( این ) نے بجلی کے شعبے میں 450 ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ ا جبکہ گیس کے شعبے میں متعلقہ محکمہ کو 250 ارب روپے کے گردشی قرضے کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر برائے بجلی ، عمر ایوب خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے معاشرے کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ انفراسٹرکچر کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ایم ایل این سمیت دونوں جماعتوں نے اقتصادی اعداد و شمار کی بھول بھلیوں کا کھیل کھیلا۔ عمر ایوب نے کہا کہ سندھ میں خراب حکومت کی ذمہ دار پی پی پی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مدد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ( ن) کے رہنماو¿ں نے اپنے اپنے اداوار حکومت میں کئی بار آئی ایم ایف سے رجوع کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت نے معاشرے سے غربت ختم کرنے کے علاوہ معیشت کو اٹھانے کے لئے مضبوط فیصلے اور اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ افطاری اور سحری کے دوران کوئی لوڈ شینڈنگ نہیں کی جاتی۔ وزیر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے چند سالوں میں بجلی کی پیداوار 10 ہزار میگا واٹ سے بڑھ کرتک000 14 میگاواٹ ہو جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے تجدید توانائی کے منصوبوں پرکام کر رہے ہیں تاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عمران خان نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس کے لئے، تمام ترکوششیں کی جا رہی ہیں۔