25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپیپلزپارٹی سیلاب متاثر ہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،سیلابی صورتحال سے...

پیپلزپارٹی سیلاب متاثر ہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے،سردار سلیم حیدر

- Advertisement -

لاہور۔30اگست (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت سیلاب سے متاثر ہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، گورنر ہا ئوس سیلاب متاثرین کیلئے ہر وقت حاضر ہے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب ریلیف کیمپ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں اور کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں ہے، گورنر ہا ئوس سیلاب متاثرین کیلئے ہر وقت حاضر ہے ،جب بھی قوم پر مصیبت آتی ہے تو سب کے جذبات بلند ہوتے ہیں، قدرتی آ فات سے بچنے کیلئے مستقل بنیادوں پر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی صورت سیلاب متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،شدید بارش میں سیلاب متاثرین اپنے گھروں سے باہراور مجھے اس پر دلی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بھی شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے میرے ڈیم بنانے سے متعلق بیان پر فوری ایکشن لیا ۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ میں روزانہ دو وقت کا کھانا دیا جائے گا، اس سلسلے میں ریڈکریسنٹ کو پنجاب میں متحرک کر دیا ہے کہ وہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس لگائیں،حکومت کے ساتھ پوری قوم کو چاہیے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں نکلے۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے،مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے پالیسی بنانے ،دریائوں کے کناروں پر آبادیوں کیلئے قواعد و ضوابط کو دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے اورجہاں کمزوریاں ہوں وہاں سزا و جزا کا نظام ہونا چاہیئے۔چیئرمین ریڈ کریسنٹ میاں حنیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ریلیف کیمپس لگا رہے ہیں، پاکستان ہلالِ احمر پنجاب مختلف اضلاع بشمول لاہور، حافظ آباد، بونیر، قصور، مظفرگڑھ، راجن پور، نارووال اور منڈی بہائوالدین میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے کرتار پور میں ایک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جائے گا، جس کی گنجائش روزانہ 12,000 لیٹر صاف پانی فراہم کرنے کی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں