پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

153

بلاول بھٹو زرداری وطن واپس آکر اراکین صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد نئے وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے لئے ناموں کا اعلان کریں گے،سینیٹر فرحت اللہ بابر
اسلام آباد۔24 جولائی(اے پی پی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس بات کا فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اتوار کو دبئی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔